سرینگر (جموں کشمیر) :گورنمنٹ میڈیکل کالج، سرینگر کے زیر نگران کام کرنے والے سبھی اسپتالوں کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ ہسپتالوں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کی مقررہ وقت کے بعد دوسرے شعبہ جات میں تبادلوں کو یقینی بنائیں۔ جی ایم سی، سرینگر کی جانب سے جاری کئے گئے سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ ان ملازمین کی ترقی نہیں ہوگی جنہوں نے مختلف شعبہ جات میں کام نہ کیا ہو۔
انتظامیہ کی جانب سے سپر انٹنڈنٹس کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ عارضی بنیادوں اور تدریسی انتظامات کے لیے تعینات کئے گئے ملازمین کو کسی بھی شعبہ کا چارج نہ بنائیں اور ان عارضی ملازمین کو صرف ان کاموں پر ہی تعینات کریں جن کاموں کے لیے ان کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔