جموں وکشمیر محکمہ ایکسائز کا ایک حکم نامہ سماجی رابطہ ویب سائٹوں پر وائرل ہو رہا ہے جس میں لکھا ہے کہ 'جموں و کشمیر میں مزید 183 مقامات پر شراب کی دوکانیں کھولنے کو منظوری دے دی گئی ہے۔ جس میں صوبہ جموں میں 116 جبکہ کشمیر صوبہ کے 67 مقامات پر شراب کی دوکانیں کھولنے کی لائسنسز دی جائے گی۔
اس ضمن میں ایکسائز محکمہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا اور شراب کی دوکانیں کھولنے کے تعلق سے زونز کی بھی نشاندہی کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
شراب خانے کھولنے کا معاملہ: حکومت نے تردید کی تاہم اس سرکاری حکم نامے پر سماجی رابطہ ویب سائٹوں پر لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا جس کے بعد آج جموں کشمیر محکمہ اطلاعات نے اس حکم نامے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فائناننس محکمہ نے جموں کشمیر میں مزید شراب کے تازہ لائسنس کے اجرا کرنے کے بارے میں کسی طرح کا کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ اور نا ہی کوئی فہرست تیار کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا اسٹیک ہولڈرز کی شراکت کے بغیر اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں لیا جائے گا۔
شراب خانے کھولنے کا معاملہ: حکومت نے تردید کی واضح رہے جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 224 شراب کی دکانیں ہیں جن میں سے جموں میں 220، جبکہ کشمیر میں صرف 4 دکانیں ہیں، جن سے حکومت کو ماہانہ سو کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے۔