اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھاری برفباری کے پیش نظر وادی میں الرٹ جاری - ETV BHARAT

پیر سے شدید برفباری جاری ہے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی دوپہر سے موسم میں بہتری آنے کے امکانات ہیں۔

بھاری برفباری کے پیش نظر وادی میں الرٹ جاری
بھاری برفباری کے پیش نظر وادی میں الرٹ جاری

By

Published : Jan 5, 2021, 9:42 PM IST

کشمیر میں پیر سے جاری برفباری کے پیش نظر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بالائی علاقوں کے لئے درمیانی یا کم تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے اور ان علاقوں میں مقیم لوگوں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

انتظامیہ کے ایک بیان کے مطابق بالائی اضلاع اور بالائی علاقوں، جیسے راجوری، پونچھ، رامبن، ڈوڈہ، کشتواڑ، اننت ناگ، کولگام، کپواڑہ اور بانڈی پورہ، والٹنگو ناڈ، جواہر ٹنل، ویری ناگ، کاپرن، چوکی بل، گریز میں درمیانی تودے گرنے کا اندیشہ ہے اور لوگ ان علاقوں میں محتاط رہیں۔

وہیں ادھمپور، بارہمولہ، گاندربل، سونہ مرگ کے بالائی علاقوں میں کم درجہ کے تودے گرنے کا خطرہ ہے-

غور طلب ہے کہ وادی میں پیر سے شدید برفباری جاری ہے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی دوپہر سے موسم میں بہتری ہونے کے امکانات ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details