جموں وکشمیر انتظامیہ Jammu and Kashmir Administration نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنی ماہانہ کارگردگی ای پی ایم پی پر اپ لوڈ کریں۔ مختلف محکمۂ جات میں کام کررہے سرکاری ملازمین کو اپنی کارکردگی اور حصولیابیوں کی ماہانہ رپورٹ Monthly Performance and Achievement Report کو جے کے ایمپلائمنٹ پرفارمنس مانیٹرنگ پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
جموں وکشمیر انتظامیہ نے مختلف محکموں، پی ایس یوز اور دیگر سرکاری محکمۂ جات میں کام کرنے والے تمام ملازمین سے کہا ہے کہ کہ وہ اپنی ماہانہ کارکردگی اور حصولیابیوں کی رپورٹ آئندہ مارچ مہینے سے ہر ماہ کی 7 تاریخ یا اس سے پہلے جے کے ایمپلائمنٹ پرفارمنس مانیڑنگ پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔