سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ نے ان سرکاری ملازمین کے سروس ریکارڈ کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن ملازمین کے ترقیوں ( پروموشن) کے ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ایسے سرکاری ملازمین کے سروس ریکارڈ کی تصدیق کے لیے کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دے دی گئی ہے۔ جن کے پروموشن آرڈرز دستیاب نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Social Media Policy for Govt Employees:سرکاری ملازمین سوشل میڈیا کو اپنے ملک کے لیے استعمال کریں، اوتار سنگھ
انتظامی سطح مذکورہ کمیٹی کی سربراہی سپیشل سیکریٹری یا ایڈیشنل سیکریٹری کو سونپ دی گئی ہے جب کہ 3 رکنی کمیٹی میں ڈائریکٹر فائنانس ، فائنانشیل ایڈوائزر یا چیف اکاؤنٹس آفیسر ہوں گے۔ وہیں ضلع سطح یا ڈائریکٹوریٹ سطح کی کمیٹی کی کمان متعلقہ محکمے کے سربراہان یا ضلع ترقیاتی کمشنر کو دی گئی ہے۔ کمیٹیاں ملازمین کی پروموش کی تصدیق اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال ملازمین کی سروس بک میں درج ان کے اندراج کے مطابق ان کی پروموشن آرڈرز اور محکمہ کے ڈائریکٹوریٹ کے پاس دستیاب سروس ریکارڈ کی جانچ کریں گے۔ مذکورہ کمیٹیاں اپنی سفارشات کے ساتھ انتظامی محکمے کو کیس بہ کیس کی بنیاد پر واضح کریں گی جہاں پرموشن کے حوالے سے تضاد پایا جائے گا آرڈر کے مطابق تنخواہ متعلقہ انتظامی سکریٹری کی منظوری کے بعد ہی نکالی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : EJAC on New Order for Government Employees: ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی برہم، انتظامیہ ملازمین کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھے
HRMS for JK Employees سرکاری ملازمین کیلئے ہیومن ریسورس منیجمنٹ سسٹم متعارف