اردو

urdu

ETV Bharat / state

Construction Progress Monitoring: سرکاری تعمیراتی کاموں کی نگرانی آن لائن کی جائے گی - جموں و کشمیر انتظامیہ کا فیصلہ

جموں و کشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خزانہ اتل ڈولو نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں کاموں کی فزیکل تصدیق کے لئے فزیکل ویری فکیشن پورٹل ( پی وِی پی ) کا آغاز کیا۔ایپلی کیشن پورٹل کو ڈ ائریکٹوریٹ آف اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس جے اینڈ کے نے نیشنل اِنفارمیٹکس سینٹر جے اینڈ کے کے تعاون سے تیار کیا ہے تاکہ ڈیٹا بینک کا تجزیہ کرنے ، ترتیب دینے او ر بنانے کے لئے ایک منظم اور معیاری فارمیٹ میں آن لائن ویری فکیشن رپورٹ کو پُر کیا جاسکے ۔Government Construction Work in Jammu and Kashmir Will be Monitored Online

اتل ڈولو
اتل ڈولو

By

Published : Apr 8, 2022, 1:12 PM IST

جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے سرکاری تعمیراتی کاموں کی نگرانی کا جائزہ اب آن لائن موڈ سے کیا جائے گا، کیوں کہ انتظامیہ نے اس کے لئے ایک پوٹل کی شرعات کی ہے۔جموں و کشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خزانہ اتل ڈولو نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں کاموں کی فزیکل تصدیق کے لئے فزیکل ویری فکیشن پورٹل ( پی وِی پی ) کا آغاز کیا۔ایپلی کیشن پورٹل کو ڈ ائریکٹوریٹ آف اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس جے اینڈ کے نے نیشنل اِنفارمیٹکس سینٹر جے اینڈ کے کے تعاون سے تیار کیا ہے تاکہ ڈیٹا بینک کا تجزیہ کرنے ، ترتیب دینے او ر بنانے کے لئے ایک منظم اور معیاری فارمیٹ میں آن لائن ویری فکیشن رپورٹ کو پُر کیا جاسکے ۔ایپلی کیشن پورٹل کو بی اِی اے ایم ایس کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔Government Construction Work in Jammu and Kashmir Will be Monitored Online


اسکیمیں اور کام محکمہ خزانہ ( ترقیاتی اخراجات ڈویژن۔ سے ڈائریکٹوریٹ آف اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس ( ریجنل ڈائریکٹرز، اِی اینڈ ایس جموں / کشمیر) ضلعی شعبہ اور ترقیاتی اخراجات ڈویژن II( ڈی اِی ڈی ۔II،سٹیٹ کو تفویض کئے جارہے ہیں۔منصوبوں اور کاموں کی فزیکل ویری فکیشن کا مقصد حکومت کی تمام سطحوں پر شفافیت اور جواب دہی کے اِدارہ جاتی نظام کو آگے بڑھانا ہے تاکہ مالیاتی نظم و ضبط ،منصوبوں اور کاموں کے مناسب پروجیکٹ بندوبست کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید پڑھیں:Aap Ki Zameen, Aap Ki Nigrani: اننت ناگ میں آن لائن لینڈ ریکارڈ کے تئیں بیداری پروگرام


اِس کے علاوہ یہ منظور شدہ لاگت کے اَندر کاموں کی تکمیل ، اے اے ، ٹی اِی سی، اِی۔ ٹینڈرنگ او ربجٹ کی مختص کے اَندر تکنیکی منظوری جیسے تمام طریقہ کار کی تکمیل کو بھی یقینی بنائے گا تاکہ ہولڈرز ایک وقت کے پابند طریقے سے وقت او رلاگت سے بچا جاسکے اور ترقی کے فوائد کو پہنچایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details