اردو

urdu

ETV Bharat / state

سری نگر: حملے میں صرافہ کاروباری ہلاک - ستہ پال نشچل

پولیس کا کہنا ہے کہ ستیہ پال کو شدید زخمی حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دے دیا۔

Goldsmith died
صرافہ کاروباری ہلاک

By

Published : Dec 31, 2020, 9:18 PM IST

Updated : Dec 31, 2020, 9:55 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے صرافہ تاجر پر تابڑ توڑ گولیاں چلا کر ہلاک کر دیا-

صرافہ کاروباری ہلاک

پولیس کے مطابق شام ہوتے ہی مشتبہ بندوق بردار ستیہ پال نشچل کے سونے کی دکان نشچل جیولرز پر اچانک آ دھمکے اور ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ستیہ پال کو شدید زخمی حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ستیہ پال نشچل اصل میں پنجاب کے گرداس پور علاقے کے رہنے والے ہیں لیکن وہ گزشتہ چار دہائیوں سے سرینگر میں سونے کا کاروبار کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: زبیر ترکھان تھا، عسکریت پسند نہیں، لواحقین کا دعویٰ

ہلاک شدہ صرافہ تاجر گزشتہ برسوں سے سرینگر کے اندرا نگر علاقے میں رہائش پزیر تھے۔ ہلاک شدہ تاجر کے پسماندہ میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

پولیس اس پورے معاملے کی تحقیق میں لگ گئی ہے۔ بندوق برداروں کی تلاش جاری ہے۔

Last Updated : Dec 31, 2020, 9:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details