سرینگر: آیوشمان بھارت کی صحت اسکیم کے تحت جموں وکشمیر میں رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک 97 لاکھ 17 ہزار 471 افراد میں سے 75 لاکھ ایک ہزار 173 افراد نے گولڈن کارڈ حاصل کیا ہے جبکہ ابھی بھی 22 لاکھ 16 ہزار 298 افراد کو گولڈن کارڈ حاصل کرنا باقی ہے۔ Golden Card Campaign in Jammu and Kashmir جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں منظور شدہ 25 لاکھ 5 ہزار 625 کنبوں میں سے 22 لاکھ 14 ہزار 102 کنبوں میں کم از کم ایک فرد نے گولڈن کارڈ حاصل کیا ہے جبکہ 2 لاکھ 91 ہزار 523 کنبوں میں کسی نے بھی گولڈن کارڈ تیار نہیں کیا ہے۔
سرینگر ضلع میں منظور شدہ 2 لاکھ 23 ہزار 726 کنبوں میں رہنے والے 7 لاکھ 72 ہزار 545 افراد میں سے 5 لاکھ 86 ہزار647 افراد نے گولڈن کارڈ بنائے ہیں جبکہ یہاں ابھی بھی ایک لاکھ 85 ہزار 898 افراد بغیر گولڈن کارڈ کے ہیں۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے 2 لاکھ 2 ہزار 503 کنبوں کی 8 لاکھ 47 ہزار 587 آبادی میں سے 6 لاکھ 26 ہزار 690 افراد نے گولڈن کارڈ بنائے ہیں جبکہ یہاں 2 لاکھ 20 ہزار 897 افراد ابھی بھی گولڈن کارڈ سے محروم ہے۔ 7.5 Million Golden Cards Issues in JK
اسی طرح وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے 1لاکھ 57ہزار 436کنبوں میں سے 5لاکھ 74ہزار 266کی آبادی میں سے صرف 4لاکھ 59ہزار 683افراد نے گولڈن کارڈ بنائے ہیں اور یہاں بھی ابھی 1لاکھ 14ہزار 583افراد گولڈن کارڈ اور اس کے فوائد سے محروم ہیں۔ گاندربل ضلع کے 56ہزار 951کنبوں میں رہنے والے 2لاکھ 26ہزار 483کی آبادی میں 1لاکھ 97ہزار 935افراد کا رجسٹریشن ہوگیا ہے جبکہ یہاں صرف 28ہزار 548افراد نے ابھی گولڈن کارڈ نہیں بنائے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے اننت ضلع میں بھی آیوشمان بھارت کی صحت اسکیم کے گولڈن کارڈ رجسٹریشن کیلئے تسلیم شدہ 1لاکھ 84ہزار 494کنبوں پر مشتمل 7لاکھ 87ہزار 457افراد میں سے 6لاکھ 7ہزار 169افراد نے گولڈن کارڈ بنائے ہیں اور ضلع میں ایک لاکھ 80ہزار 288افرادبنا گولڈن کارڈ کے ہیں۔ بانڈی پورہ کے 73ہزار 390کنبوں میں رہنے والی 3لاکھ 15ہزار 284کی آبادی میں سے صرف 2لاکھ 42ہزار 136افراد نے گولڈن کارڈ بنائے ہیں جبکہ یہاں بھی 73ہزار 148افراد گولڈن کارڈ کے بغیر ہیں۔
اسی طرح جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع میں ابھی بھی ہزاروں کی تعداد میں ایسے افراد موجود ہیں جو ابھی بھی گولڈن کارڈ سے محروم ہیں اور ایسے میں مذکورہ آبادی تک پہنچنے کے لیے جموں و کشمیر کے دیہی اور شہری علاقوں میں لوگوں کو صحت اسکیم سے جوڑنے کیلئے گولڈن کارڈ کے عمل کو تیار کرنے میں مزید آسانی لائی گئی ہے اور اب لوگ از خود setu.pmjay.gov.inپر جاکر خود اور اپنے کنبے کا گولڈن کارڈ تیار کر سکتے ہیں۔ وہیں گولڈن کارڈ تیار کرنے کا عمل مکمل کرنے کیلئے خصوصی مہم کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جو ابھی بھی جاری ہے۔