اردو

urdu

ETV Bharat / state

Union Ministers JK Visit: مرکزی وزراء کے ’میگا آؤٹ ریچ‘ پروگرام کی تیسری کڑی کا آغاز - مرکزی وزراء جموں کشمیر کا دورہ

دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد ’’میگا آؤٹ ریچ‘‘ پروگرام کے تحت 2019اور 2021کے بعد مرکزی وزراء ’’میگا آؤٹ ریچ‘‘ پروگرام کی تیسری کڑی کے تحت جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ Union ministers in Kashmir

مرکزی وزراء کے ’میگا آؤٹ ریچ‘ پروگرام کی تیسری کڑی کا آغاز
مرکزی وزراء کے ’میگا آؤٹ ریچ‘ پروگرام کی تیسری کڑی کا آغاز

By

Published : Oct 14, 2022, 4:07 PM IST

سرینگر: مرکزی سرکار کے ’’میگا پبلک آؤٹ ریچ‘‘ پروگرام کے تحت ستر (70) مرکزی وزراء جموں کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں جس میں گزشتہ ہفتے تین وزراء نے مختلف علاقوں میں جاکر اس سلسلہ کا باضابطہ آغاز کیا۔ GoI Ministers Jammu Kashmir Visit

یہ دورے مزکری وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ جموں کشمیر کے بعد شروع ہوئے ہیں۔ امیت شاہ 3 سے 5 اکتوبر کو یونین ٹیریٹری آئے تھے جس دوران انہوں نے صوبہ جموں کے ضلع راجوری اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں عوام جلسہ سے خطاب کیا تھا۔ امیت شاہ کے بعد مرکزی وزیر برائے سوشل جسٹس اور امپاورمنٹ رام داس اتھوالے نے چھ اکتوبر کو کشمیر کا دورہ کیا تھا اور سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔ GoI Public Outreach programme in JK

رام داس اتھوالے کے بعد مرکزی وزیر برائے صنعت و حرفت انوپریا پٹیل نے بدھ کو ضلع گاندربل کا دورہ کیا۔ بدھ کو ہی مرکزی وزیر برائے پشو پالن، فشریز و انمل ہسبنڈری ڈاکٹر سنجیو کمار بھلیان نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کا دورہ کیا اور وہاں پنچایتی ممبران سمیت عوامی وفود سے ملاقات کی۔ Central Ministers Jammu Kashmir Visit

مزید پڑھیں:مرکزی وزیر کا پلوامہ دورہ

قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سنہ 2019 کے دسمبر میں 70 مرکزی وزراء نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا تھا تاکہ یونین ٹریٹری میں معمول کے حالات کی عکاسی ہو۔ اس سلسلے کی دوسری کڑی میں ان ہی (مرکزی) وزراء نے سنہ 2021 میں بھی جموں کشمیر کا دورہ کیا اور متعدد دیہی علاقوں میں جاکر عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کی تھی اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا تھا۔

اس پروگرام کو مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر میں ’’میگا آوٹ ریچ پروگرام‘‘ قرار دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details