سرینگر: وزرات صحت و خاندانی بہبود، حکومت ہند، نے ڈینٹل کالج، شیرین باغ، سرینگر میں 6 شعبہ جات میں ایم ڈی ایس (پوسٹ گریجویشن) شروع کرنے کو منظوری دی ہے۔ اس حوالے باضابط طور ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس کے مطابق ’’مرکزی سرکار نے شعبہ کنزرویٹیو ڈینٹسٹرٹری اینڈ وڈانٹکس، پیروڈیو نٹولوجی، آرل اینڈ ٹیکنولوجی، آتھوڈانٹکس اینڈ ڈینٹو فیشل آرتھو پیڈکس، پراستھوڈ انٹکیس اور شعبہ آرل اینڈ میکزیلو فیشل سرجری میں ایم ڈی ایس سیٹوں کی تعداد 2 یا 3 کشمیر یونیورسٹی کے ذریعے کرائی جائیں گی۔
ڈینٹل کالج کے پرنسپل کے مطابق اس اہم پیش رفت سے جموں وکشمیر اور ملک کی دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی ڈی ایس طلباء کو پوسٹ گریجویشن کرنے کا موقع فراہم ہوگا اور اس سے نہ صرف تدریسی بلکہ مریضوں کی علاج و معالج میں بہتر آئے گی۔