جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں آئے روز بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک اس وبا میں 8675 افراد اس وبا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔کورونا وائرس کا اثر اور لوگوں کے خون میں کس حد تک وائرس کے خلاف مدافعت پیدا ہوچکی ہے، اس کی چانچ کے لیے سرینگر گورنمنٹ میڈیکل کالج نے ایک تحقیق کا آغاز کیا ہے-
گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ترجمان اور کمونیٹی میڈیسن شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر سلیم خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا یہ سروے ہیلتھ ورکرز، عام لوگوں اور صحتیاب ہوچکے کووڈ-19 مریضوں پر کیا جائے گا- انکا کہنا تھا کہ سروے سے اس بات کی معلومات ہو گی کہ کورونا وائرس سے کتنے فیصد لوگوں کی قوت مدافعت اس وائرس کے خلاف بڑھ گئی ہے-