اردو

urdu

ETV Bharat / state

Private Practice بارہمولہ میں دو ڈاکٹروں کی پرائیوٹ پریکٹس پر پابند عائد

محکمہ صحت نے ’’آیوشمان بھارت صحت اسکیم‘‘ کا مبینہ طور غلط استعمال کرنے کی پاداش میں دو ڈاکٹروں کی نجی پریکٹس پر روک لگا دی ہے۔

By

Published : Feb 10, 2023, 3:04 PM IST

بارہمولہ میں دو ڈاکٹروں کی پرائیوٹ پریکٹس پر پابند عائد
بارہمولہ میں دو ڈاکٹروں کی پرائیوٹ پریکٹس پر پابند عائد

سرینگر:محکمہ صحت و طبی تعلیم نے دو ڈاکٹروں کی پرائیوٹ پریکٹس پر پابندی عائد کی ہے۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم نے سرکاری ہسپتالوں سے نجی نرسنگ ہوم اور اہسپتالوں میں مریضوں کو منتقل کرنے پر جی ایم سی بارہمولہ کے دو ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کی نجی پریکٹس (Pvt Practice) پر پابند عائد کی ہے۔ محکمہ صحت کے جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ’’آیوشمان بھارت صحت اسکیم‘‘ اور ’’آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا‘‘ سے غیر قانونی طور فائدہ اٹھانے اور گولڈن کارڈ رولز کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) بارہمولہ کے شعبہ ای این ٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اللہ اور ڈاکٹر شفقت احمد کی نجی پریکٹس پر روک لگا دی گئی ہے۔

جی ایم سی پرنسپل نے کہا ہے کہ اس اقدام سے نجی پریکٹس اور سرجریز کے لالچ میں مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں سے نجی ہسپتالوں اور نرسنگ ہوم منتقل کرنے پر روک لگے کی اور اس طرح کی حرکات انجام دینے والے ڈاکٹروں تک بھی ایک سخت پیغام پہنچے گا۔ واضح رہے کہ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت ڈاکٹروں کو سرکاری ہسپتال میں سرجری کرنے کا معاوضہ ایک ہزار روپے ملتا ہے جبکہ پرائیوٹ ہسپتالوں میں اسی سرجری سے وہ 10 ہزار روپے حاصل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Doctors’ Pvt Practice Banned: تین ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد

ABOUT THE AUTHOR

...view details