گریش چندر مرمو نے بہتر انتظامیہ کی فراہمی کے مقصد کے حصول کے لیے بنیادی سطح پر جمہوری نظام کو مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
اُنہوں نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف مسائل پیش کئے اور دیگر عوامی اہمیت کے معاملات بشمول 74 آئینی ترمیم کی عمل آوری، بلدیاتی اور پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں کے حفاظتی اقدامات، صفائی کرمچاریوں کی بھرتی اور ان کو بیمہ پالیسی کے دائرے میں لانا، پی ایم اے وائی بقایا جات کی واگذاری وغیرہ شامل تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 'حکومت بنیادی سطح پر جمہوری نظام کو مستحکم بنانے کے لیے 74 آئینی ترمیم کے لیے پُرعزم ہے جس کے تحت بلدیاتی اداروں کو اِختیارات تفویض کئے جائیں گے۔
گریش چندر مرمو نے کہا کہ 'بلدیاتی اور پنچایتی راج اداروں کے لیے ایک علیحدہ کیڈر ترتیب دیا جا رہا ہے۔ بلدیاتی اور پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں کی حفاظت سے متعلق معاملات کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو یقین دِلایا کہ حکومت اُن کے حفاظتی مسائل کا مفصل جائزہ لے رہی ہے اور اس کا ازالہ عنقریب کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'منتخب نمائندوں کو پہلے ہی بیمہ کے دائرے میں لایا گیا ہے اِس کے علاوہ بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کے مشاہدے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔