سرینگر:جنوبی کشمیر کے لارنو اسمبلی حلقے سے تعلق رکھنے والے نظام الدین کھٹانہ اور ان کے فرزند گلزار احمد کھٹانہ نے آج غلام نبی آزاد کی نئی پارٹی ڈیموکریٹک آزاد پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نظام الدین کھٹانہ گوجر بکروال طبقے کے لیڈر ہیں اور پی ڈی پی نے انہیں سنہ 2002 کے دور اقتدار میں ایم ایل سی بنایا تھا۔ انہیں غلام نبی آزاد نے اپنی نئی پارٹی کا جنرل سکریٹری بنایا تھا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں رہنما کانگریس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔
Ghulam Nabi Azad Gets Setback غلام نبی آزاد کو ایک اور جھٹکا، سینئر رہنما پارٹی سے مستعفی - ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد
سابق کانگریس لیڈر اور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد کی نئی جماعت کو آج ایک کو بڑا جھٹکا لگا جب جنوبی کشمیر کے ایک سابق ایم ایل سی اور ان کے فرزند نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ Democratic Azad Party
گزشتہ ہفتے سابق نائب وزیراعلیٰ اور غلام نبی آزاد کے قریبی ساتھی تارا چند کے پارٹی چھوڑنے کے بعد پارٹی کو یہ دوسرا جٹھکا ہے۔ تارا چند، سابق وزیر پیر زادہ سعید، سابق ایم ایل اے بلونت سنگھ ٹھاکر نے گزشتہ دنوں کانگریس میں واپسی کی ہے۔ Leader Leaving Side of Ghulam Nabi Azad
واضح رہے کہ غلام نبی آزاد نے اگست 2022 میں پارٹی تشکیل دی تھی اور اس میں درجنوں سابق کانگریس لیڈران شامل ہوئے تھے۔ تاہم گزشتہ چند ہفتوں سے کئی لیڈران پارٹی سے نکل رہے ہیں۔ وہیں غلام نبی آزاد کے قریبی ساتھی چودھری اکرم اور رشید ڈار بھی ان کی پارٹی سے کنارہ کشی کئے ہوئے ہیں۔ رشید ڈار بارہمولہ کے سوپور اسمبلی حلقے کے رکن رہ چکے ہیں جبکہ چودھری اکرم پونچھ کی سرنکوٹ حلقے سے دو منتخب رکن رہے ہیں۔ تاہم گزستہ دو روز میں بانہال حلقے سے درجنوں افراد نے غلامن نبی آزاد کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔