اردو

urdu

ETV Bharat / state

گھنٹا گھر کی گھڑیاں تبدیل ہوں گی - الیکٹرانک گھڑیاں بھی لگائی گئیں

گھنٹا گھر کی گھڑیاں تبدیل کرنے کے فیصلہ کا مقامی افراد نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ گھڑیوں کی دیکھ ریکھ کرنے کے حوالے سے انتظامیہ سے زیادہ اُمید نہیں کی کی جاسکتی۔

Ghanta Ghar
گھنٹا گھر

By

Published : Jul 24, 2021, 9:34 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے لال چوک میں واقع گھنٹہ گھر کو ایک نجی کمپنی نے 1979 میں اس وقت کے وزیراعلیٰ شیخ محمد عبداللہ کے دور اقتدار میں تعمیر کیا تھا جہاں دہائیوں قبل انہوں نے بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کی شان میں قصیدے پڑھے تھے۔

گھنٹا گھر

سوشلزم سے متاثرہ سیاسی قیادت نے روس کے ریڈ اسکوائر سے متاثر ہو کر لال چوک کو وجود میں لایا تھا اور چوک میں ایک گھنٹہ گھر نے اس مقام کی شان کو دوبالا کردیا اور دنیا کے بڑے شہروں کی طرح اسے بھی ایک امتیازی حاصل ہوا لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ اس گھنٹہ گھر کی گھڑیاں شاذ و نادر ہی صحیح وقت دکھاتی ہیں۔ کئی بار چاروں اطراف میں نصب کی گئی گھڑیاں تبدیل بھی کی گئیں، یہاں تک کہ الیکٹرانک گھڑیاں بھی لگائی گئیں لیکن ان کی سوئیاں کبھی وقت کے مطابق نہیں چل سکیں۔ اب ایک بار پھر ان گھڑیوں کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

مقامی باشندگان اس اقدامات کا خیرمقدم کر رہے ہیں لیکن گھڑیوں کی دیکھ ریکھ کرنے کے حوالے سے انتظامیہ سے زیادہ اُمید نہیں رکھتے۔ لال چوک کے رہنے والے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ 'یہ پانچویں بار ہے جب گھڑیوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس سے شہر کے مرکز کی شان میں اضافہ ہوتا ہے۔ انتظامیہ گھڑیاں نصب کرنے کے بعد ان کو بھول جاتی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:

اننت ناگ: لال چوک کا فاؤنٹین خستہ حالی کا شکار

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 'ان گھڑیوں کی صحیح طریقے سے وقت پر مرمت اور دیکھ ریکھ ہونی چاہیے۔' بالی ووڈ کی مشہور فلم حیدر کی طرح متعدد فلموں کی عکس بندی بھی لال چوک میں کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشمیر کا وقت بدلے گا، ماضی کی طرح ہر روز سرینگر کا گھنٹہ گھر بدلتے وقت کا عینی شاہد رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details