مشن 'دل کا مزیددورہ نہیں' کے تحت گوری فاؤنڈیشن کی جانب سے سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں ایک کلینک کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر سکمز صورہ کے ڈائریکٹر اے جی آہنگر نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی۔
منعقدہ مختصر افتتاحی تقریب پر گوری فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اوپندر کول نے کہا کہ 'مزید دل کے دورے نہیں' مشن کے تحت امراض قلب سے جڑی بیماریوں، جس میں ہائی بلڈ پریشر، موٹاپہ، خون میں چربی، سگریٹ نوشی، ورزش کی کمی اور کھانے پینے کے عادات میں خرابیوں کو دور کیا جائے گا۔
کلینک میں ای سی جی، ڈاپلر سمیت تشخیص کیدیگر سہولہات دستیاب ہوں گی۔ جبکہ کلینک میں دو ماہر ڈاکٹروں کے علاوہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ہسپتال پہنچانے کے لیے کلینک میں ایمبولنس کو بھی دستیاب رکھا جائے گا۔