اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں خواتین چور گروہ گرفتار - دارالحکومت سرینگر

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شہر کے بازاروں میں متحرک خواتین چوروں کا گروہ گرفتار کیا ہے-

سرینگر میں خواتین چور گروہ گرفتار
سرینگر میں خواتین چور گروہ گرفتار

By

Published : Oct 2, 2020, 9:34 PM IST

ایس ایس پی سرینگر حسیب مغل نے کہا کہ متعدد لوگوں نے شکایتیں کی ہیں کہ شہر کے بازاروں میں خریداری کے دوران جیب کتروں نے انہیں لوٹ لیا۔ سر راہ وہ بے خبری میں لٹ گئے اور اپنی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سرینگر میں خواتین چور گروہ گرفتار
انکا کہنا تھا کہ شکایتیں موصول ہونے کے بعد پولیس نی تحقیقات شروع کی جس کے بعد پانچ خواتین کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے اعتراف کیا کہ وہ شہر میں جیب کتری کی واردات انجام دے رہی تھیں- انکا کہنا تھا کہ اس گروہ کو گرفتار کرنے کے بعد شہر میں جیب کتری کے واقعات میں کمی ہوگی اور لوگوں میں راحت نصیب ہوگی-

ABOUT THE AUTHOR

...view details