اردو

urdu

ETV Bharat / state

G20 Summit Begins In Kashmir جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس سیاحت کے اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل

دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے اپنی نوعیت کے اس پہلے اجلاس میں 60 بین الاقوامی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔اجلاس میں پانچ اہم ترجیحی شعبوں یعنی گرین ٹورازم، ڈیجیٹلائزیشن، ہنر، این ایس ایم ایز اور دسٹینیشن منیجمنٹ پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

g20-summit-is-of-considerable-importance-in-terms-of-tourism-in-kashmir
جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس سیاحت کے اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل

By

Published : May 22, 2023, 4:57 PM IST

Updated : May 22, 2023, 5:22 PM IST

جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس سیاحت کے اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل

سرینگر:جی ٹوئنٹی کے مندوبین آج سرینگر پہنچ چکے ہیں ایسے میں جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں انتظامی سطح پر کافی گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ہوائی اڈدے پر مندبین پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے سے انہیں پانچ ستارہ ہوٹل لے جا یا گیا اور وہاں بھی مندوبین کا استقبال روایتی طریقے سے کیا گیا ۔اس کے بعد اب مندوبین شہر آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر یعنی ایس ایس کے آئی سی سی پہنچ رہے ہیں جہاں ملکی اور بیرون ممالک کے مہمانوں کا باضابطہ روایتی طور استقبال کیا جارہا یے۔

تین دن تک جاری رہنے والے اس ٹورازم ورکنگ گروپ اجلاس کے پہلے مندوبین کے استقبال کے لیے کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس میں کشمیری اور دیگر مقامی زبانوں میں گلوکار محفل میں سماں باندھے گے ۔جھیل ڈل کے کنارے منعقد کئے جانے والا یہ میگا کلچرل شو 45 منٹ تک جاری رہے گا ۔ وادی میں پہلی مرتبہ غیر ملکی مندوبین کو جموں وکشمیر کی ثقافت،رقص اور موسیقی کے علاوہ مقامی فنون سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔ثقافتی پروگرام کے لئے ہائی ٹیک وسائل کو استمعال میں لیا جارہا ہے تاکہ بہتر انداز میں یہ کلچرل شو پیش کیا جا سکے۔فنکاروں کے لیے لباس سے لے کر زیورات اور دیگر ضروریات کی چیزیں اعلی درجے میسر رکھی گئیں ہیں۔

ایسے میں شہر سرینگر جی ٹونٹی مندوبین کی مہمان نوازی کے لئے شہر سرینگرکو دلہن کی طرح سجایا گیا یے۔وہیں دیگر انتظامات کے علاوہ سیکورٹی کے تمام تر بندوبست مکمل ہے۔ شہر سرینگر میں معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری ہیں ۔تمام دکانیں اور کاروباری ادارے کھلی ہیں وہیں ٹریفک سڑکوں پر معمول کے مطابق ہی رواں دواں ہیں تاہم بین الاقوامی ہوئی اڈے سے لے کر ایس کے آئی سی سی تک ٹریفک کی آواہی جاہی کے لیے پہلے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ تاکہ مندوبین کے گزرنے کے دوران ٹریفک میں کسی بھی قسم کا خلل پیدا نہ ہوں جبکہ شہر میں عام ٹریفک کی نقل و حرکت بھی معقولیت بھی برقرار رہے۔

مزید پڑھیں:G20 Summit Begins In Kashmir ایس کے آئی سی سی سرینگر میں جی ٹوئنٹی اجلاس شروع

انتظامات ہر لحاظ اور زاویے سے مکمل ہیں۔انتظامیہ نے سرینگر میں جہاں اس اجلاس کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے وہیں جھیل ڈل اور ایس کے آ ئی سی سی کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔شہر کے قرب وجوار میں کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کے لئے بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقعہ ہے جب کشمیر کو جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبان کرنے کا شرف حاصل ہورہا ہے۔آج سے 24 مئی تک جارہی رہنے والا یہ سمٹ کشمیر کے خوبصورت خطے میں منعقد ہورہا ہے۔ جی ٹوئنٹی میں یورپی یونین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، اور امریکہ وغیر شامل ہیں۔ اس گروپ کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے اور اس بار جی ٹوئنٹی کی سربراہی بھارت کر رہا ہے۔

Last Updated : May 22, 2023, 5:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details