اردو

urdu

ETV Bharat / state

G20 Summit in Srinagar ماضی کے برعکس سرینگر میں روز مرہ کا کام حسب معمول جاری - سری نگر میں جی 20 سربراہی اجلاس

سرینگر میں منعقد ہونے والے جی20 سمٹ میں شرکت کرنے والے مندوبین کا پہلا قافلہ سرینگر پہنچ گیا ہے۔ سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ تاہم ماضی کے برعکس سری نگر میں سبھی کاروباری ادارے اور بڑے مارکیٹ معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں۔ G20 Tourism Working Group meeting in Srinagar

ماضی کے برعکس سرینگر میں روز مرہ کا کام حسب معمول جاری
ماضی کے برعکس سرینگر میں روز مرہ کا کام حسب معمول جاری

By

Published : May 22, 2023, 2:13 PM IST

سری نگر:جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔ تاہم اس بار پہلی دفعہ یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ ماضی کے برعکس سری نگر میں سبھی کاروباری ادارے اور بڑے مارکیٹ معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں اور وہاں پر لوگوں کی بھیڑ بھی نظر آرہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے لے کر ایس کے آئی سی سی تک کا علاقہ فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ جی ٹونٹی مندوبین کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعے سری نگر ہوائی اڈے سے ایس کے آئی سی سی پہنچایا گیا۔

سیکورٹی انتظامات کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جھیل ڈل کے اردگرد علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ مارین کمانڈوز اور ایس ایس جی بھی لوگوں کے حرکات و سکنات پر نظر گزر رکھے ہوئے ہیں۔ سٹی رپورٹر نے بتایا کہ سری نگر میں گرچہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاہم لوگوں کے چلنے پھرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں جبکہ سبھی مارکیٹ بھی معمول کے مطابق کھلے پڑے ہیں۔ پائین شہر سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ ڈاون ٹاون میں گر چہ جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے تاہم سبھی تجارتی مراکزجن میں جامع مسجد ، مہاراج گنج، بہوری کدل ، راجوری کدل ، حول ، گوجوارہ ، صراف کدل اور دیگر بڑے تجارتی مراکز شامل ہیں میں معمول کا کاج پیر کے روز بھی جاری رہا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details