سرینگر:امسال کے مئی مہینے میں کشمیر میں ہونے والے جی 20 اجلاس کی تیاریوں میں تمام متعلقہ محکمہ جٹ گئے ہیں۔ ایسے میں اس اجلاس کو سیاحتی اعتبار سے بھی کافی اہم مانا جارہا ہے اور اس حوالے سے محکمہ سیاحت مختلف اقدامات اٹھا رہا ہے۔ متعلقہ محکمہ اس حوالے تشہیری مہم کے ساتھ ساتھ مختلف سیاحتی مقامات کو جاذب نظر بنارہا ہے۔اس کے علاوہ کس طرح کی مزید تیاریاں عمل میں لائی جارہی ہے اور کس طرح کے منصوبے متعلقہ محکمہ عملانے جا رہا ہے۔اس تعلق سے ای ٹی وہ بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے ڈائریکٹر ٹورازم فضل الحسیب سے خصوصی بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ سیاحتی اعتبار سے کشمیر کی بہتر طور تشہیر ہو،کیونکہ سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کی خاطر یہ اجلاس کافی اہم ہے۔ ایسے میں یہاں کے اہم سیاحتی مقامات پر بہم سہولیات کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے وہیں انہیں پُر کشش بنانے کی خاطر کئی کام ہاتھ میں لیے گیے ۔اسی کڑی کے تحت سیاحتی شعبہ کو فروع دینے کے لیے جموں وکشمیر میں نئے 75 مقامات کو سیاحتی نقشے پر لایا جارہا ہے اور ان نئے مقامات پر تک رسائی کے لیے سیاحوں کی خاطر ہر ممکن بنیادی سہولیات بہم رکھی جارہی ہیں۔
ناظم سیاحت فضل الحسیب نے کہا برانڈگ کے ساتھ ساتھ محکمہ جی 20 کی تشہیری مہم اپنی توجہ مرکوز کیا ہوا ہے تاکہ نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس اجلاس کی موثر طریقے سے تشہیر ہو پائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کافی اہم ہے اس سے بیرون سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا، کیونکہ سفری پاندیاں ختم ہونے کے باوجود ابھی بھی غیر ملکی سیاحوں کی تعداد تسلی بخش نہیں ہے۔ بتادیں کہ جی 20 کے حوالے سے کانفرنس سرینگر سمیت بھارت کے 56 شہروں میں منعقد ہونے جارہی ہیں اور اس دوران سیاحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ حال ہی میں مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے بھی کہا کہ اے ایس آئی کے اعداد و شمار کے مطابق،ملک میں 3600 سے زیادہ یادگاریں ہیں اور دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں اور سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز ہوں گے۔
جی 20 ممالک سے ایک لاکھ سے زائد سیاحوں کے آنے کا امکان ہے۔ سیاحت کے معاملے میں حکومت ایسے شاندار انتظامات کر رہی ہے کہ واپسی پر لاکھوں سیاح ہندوستانی سیاحت کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر پوری دنیا کے بارے میں بات کریں گے۔ بات چیت کے دوران ڈائریکٹر ٹورازم نے کہا کہ اس طرح جی 20 اجلاس سے تاریخی جگہوں کی عظمت رفت اور شان وشوکت بحال کی جارہی ہے۔ایسے میں ٹورازم کو فروغ دینے ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے لیے سڑکوں کی تجدید و مرمت کے لئے رقومات مختص رکھی گئی ہیں ۔جموں وکشمیر انتظامیہ نے تعمراتی کاموں کی عمل آوری کے لیے ایک نئے طریقہ کار کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسی بھی تعمیراتی پروجیکٹ کے لئے بیک رقومات فراہم کی جائیگی اور اس سے وقت مقرر پر مکمل کرنا لازمی ہوگا۔
Tourism Destinations In Kashmir جی 20 اجلاس سیاحتی اعتبار سے کافی اہم، ناظم سیاحت
ناظم سیاحت کشمیر فضل الحسیب نے کہا کہ جی 20 اجلاس سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کافی اہم ہے۔ اس سے بیرون سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا، کیونکہ سفری پاندیاں ختم ہونے کے باوجود ابھی بھی غیر ملکی سیاحوں کی تعداد تسلی بخش نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:India's Tallest Aerator جھیل ڈل میں اپنی نوعیت کا سب سے اونچا ائرٹر نصب ہوگا
ادھر ڈل جھیل میں اپنی نوعیت کا اونچا ائرٹر نصب کیا جارہا ہے۔ یہ فوٹین جھیل ڈل کے شالیمار میں نصب کیا جارہا ہے۔یہ اونچا ائرٹر ہوگا جوکہ 85 میٹر یعنی 279 فٹ تک پانی اوپر کی طرف پھیکنے گا۔اس کے علاوہ جھیل میں 6 مزید مقامات پر ائر ٹیر لگائے جا رہے ہیں جو کہ شام کے اوقات میں ڈل جھیل کی خوبصورتی میں چار چاند لگائے گے۔ اس طرح کے اقدامات جھیل کو جاذب نظر بنانے کے علاوہ جی 20 اجلاس کے موقعے پر ایک خاص شکل بھی دینا ہے۔