اردو

urdu

ETV Bharat / state

G20 Delegates Expected To Visit Kashmir Haat جی ٹوئنٹی مندوبین تاریخی ’نمائش گاہ‘ بھی جا سکتے ہیں - ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ سرینگر میں منعقد

سرینگر میں منعقد ہو رہے جی ٹوئنٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس کے تیسرے اور آخری دن یعنی بدھ کے روز مندوبین نے شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع مشہور مغل باغات کی سیر کی۔ اس اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے زائد از 70 مندوبین اس وقت سرینگر میں موجود ہیں جو دہلی سے دو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے سرینگر پہنچے تھے۔

g20-delegates-expected-to-visit-historic-kashmir-haat-in-srinagar
جی ٹوئنٹی مندوبین تاریخی "نمائش گاہ' بھی جا سکتے ہیں

By

Published : May 24, 2023, 3:40 PM IST

جی ٹوئنٹی مندوبین تاریخی "نمائش گاہ' بھی جا سکتے ہیں

سرینگر:شہر آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں جی 20 کے سیاحتی شعبے سے متعلق ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس اختتام پزیر ہورہا ہے اور آج مندوبین کا مخلتف سیاحتی مقامات اور تاریخی بازار کا دورہ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ کشمیر کے نمائش گھر بھی آسکتے ہیں۔ایسے میں نمائش گھر میں مختلف محکموں نے اپنی طور تیاریاں عمل میں لائی ہیں۔ محکمہ فارسٹ، زراعت ،رورل لائیولی ہڈ مشن اور دیگر محکموں نے بھی اپنی مصنوعات نمائش میں رکھی ہیں ۔

ادھر محکمہ جنگلات نے کشمیر کی وہ نایاب جڑی بوٹیاں اور طبی اہمیت کے حامل پودے اور جڑی بوٹیاں رکھی ہیں جو کہ کشمیر کے جنگلات میں ہی خاص طور پائی جاتی ہیں اور ان نایاب پودوں اور جڑی بوٹیوں کی طبی لحاظ سے کافی اہمیت اور افادیت ہے۔اسی طرح زراعت محکمے نے بھی اپنے طور زراعت سے منسلک ایسی کئی چیزیں رکھی ہیں۔خوشک اور تازہ سبزیں رکھی گئی ہیں جو کہ کشمیر میں خاص طور کاشت کی جاتی ہیں۔ دنیا بھر میں جانے اور مانے جانے والا کشمیری زعفران ،چاول کے نایاب اقسام اور یہاں کے مصالہ جات کے علاوہ دیگر اہم فصلات کی چیزیں رکھی ہیں جو کہ کشمیر کی خاص طور کاشت کی جاتی ہیں

ادھر جی 20 اجلاس کے گزشتہ دو روز کے دوران سیاحت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کی گئی اور گروپ نے اپنی تجاویز اور سفارشات بھی پیش کیں۔ایسے میں اجلاس میں دنیا کے طاقتور ممالک کے مندوبین شرکت کی اور امید ہے کہ مندوب کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اپنے اپنے ممالک میں سفیروں کا رول ادا کریں گے۔

جی 20 مندوبین کے گزشتہ کل شیڈول کے مطابق جھیل ڈل کی سیر کی ۔وہیں آج بھی توقع کی جارہی ہے کہ وہ کہ شہر کے کئی تاریخی مقامات کا بھی دورہ کر سکتے ہیں۔ ایسے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ تاریخی پولو ویو مارکیٹ کا دورہ کرسکتے ہیں ۔ اس تعلق سے وہاں بھی تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ مارکیٹ میں صبح سے ہی سکیورٹی کا کڑا پہرا بٹھایا گیا ہے۔ پولو ویو مارکیٹ کے دکانداروں نے بھی اپنی دکانوں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کشمیر آرٹ اینڈ کرافٹ کی مصنوعات بہترین طریفے سے سجا کے رکھا ہے۔
پولو وی مارکیٹ کے ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ بات کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری لیے بے حد خوشی کی بات ہوگی اگر جی 20 کے مہمان اس تاریخی بازار کا دورہ کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ سمٹ سٹی کے تحت پولو ویو مارکیٹ کو جاذب نظر بنائے جانے سے پہلے ہی اس مارکیٹ کی شان رفت دوباره بحال ہوئی ہے۔ایسے میں اگر مندوبین مارکیٹ کا دورہ کرے گا تو اس کی اہمیت اور دوبالا ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:G20 Delegates Expected To Visit Polo view Market جی ٹوئنٹی مندوبین کا تاریخی ’پولو ویو مارکیٹ‘ کا دورہ متوقع

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے اعتبار سے اس بازار کی اہمیت کافی زیادہ اور اگر بیرونی ممالک کے مندوبین یہاں پر آتے ہیں تو توقع ہے کہ کشمیر کا پولو ویو مارکیٹ بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنانے میں بھی کامیاب ہوجائے گا ۔جس کے نتیجے میں نہ صرف ملکی بلکہ بیرونی ممالک کے سیاح بھی اس بازار کا رخ کر سکتے ہیں ۔جو کہ کاروبار کے زاویے سے نیک شگون ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقعہ ہے جب کشمیر کو جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبان کرنے کا شرف حاصل ہوا یے۔ جی ٹوئنٹی میں یورپی یونین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، اور امریکہ وغیر شامل ہیں۔ اس گروپ کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے اور اس بار جی ٹوئنٹی کی سربراہی بھارت کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details