سرینگر:رواں سال مئی کے دوسرے ہفتے میں سرینگر میں جی 20 کا اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔ ایسے میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ جی 20 انڈیا کے چیف کوآرڈینیٹر اور وزارت سیاحت کے دیگر اعلی عہدیداران تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اتوار کو سرینگر پہنچے تھے۔ سرینگر میں جی 20 اجلاس کے لیے انتظامیہ، سڑکوں اور پانی کی نکاسی نظام کی مرمت وغیرہ کے پیشگی انتظامات کر رہی ہے۔ شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے اور پارکوں کو دید زیب بنانے کے علاوہ دیواروں کی پینٹنگ کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق اس تقریب کی میزبانی "فخر کا لمحہ "ہوگا کیونکہ یہ مرکزی کے زیر انتظام علاقے میں منعقد ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہوگا۔جی 20 میں دنیا بھر کے تقریباً 70 فیصد آبادی کے ساتھ معاشی طور پر بھی شامل ہے۔ سرینگر میں جی 20 اجلاس کا انعقاد اپنی اہمیت رکھتا ہے،کیونکہ اس سے سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور بہت سی غلط فہمیوں کو بھی دور کیا جائے گا۔ایسے میں سرینگر میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کی خاطر بہتر انتظامات کی خاطر مختلف محکمہ جات اپنی اپنی تیاریوں میں جٹ گئے ہیں۔
G20 Conference In Srinagar سرینگر میں جی 20 اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری
جموں و کشمیر انتظامیہ سرینگر میں مجوزہ جی 20 اجلاس کی تیاریوں میں مصروف ہو گیا ہے۔ شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے اور پارکوں کو دید زیب بنانے کے علاوہ دیواروں کی پینٹنگ کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:India's Tallest Aerator جھیل ڈل میں اپنی نوعیت کا سب سے اونچا ائرٹر نصب ہوگا
واضح رہے جی 20 کے حوالے سے کانفرنسیں سرینگر سمیت بھارت کے 56 شہروں میں منعقد ہونے جارہی ہیں اور اس دوران سیاحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ حال ہی میں مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے بھی کہا کہ اے ایس آئی کے اعدادو شمار کے مطابق ،ملک میں 3600 سے زیادہ یادگاریں ہیں اور دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں اور سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 20 ممالک سے ایک لاکھ سے زائد سیاحوں کے آنے کا امکان ہے۔ سیاحت کے معاملے میں حکومت ایسے شاندار انتظامات کر رہی ہے کہ واپسی پر لاکھوں سیاح بھارتی سیاحت کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر پوری دنیا کے بارے میں بات کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:Tourism Destinations In Kashmir جی 20 اجلاس سیاحتی اعتبار سے کافی اہم، ناظم سیاحت