اردو

urdu

ETV Bharat / state

G-20 to Boost Kashmir Tourism ’جی20 مندوبین دنیا بھر میں کشمیری سیاحت کو پروموٹ کریں گے - سرینگر کی زبرون پارک میں ہاٹ ایئر بیلون

سرینگر کے زبرون پارک میں ہاٹ ایئر بیلون، سائیکلوتھون کا افتتاح کرتے ہوئے سیکریٹری سیاحت و ثقافت نے کہا کہ جی 20سمٹ سے بالواسطہ اور بلاواسطہ کشمیر سیاحت کو فروغ ملے گا۔ G 20 Delegates to Promote Kashmir Tourism World wide ٍ

جی 20سمٹ کے ذریعے کشمیری سیاحت کو پروموٹ کرنے کی کوششیں جاری
جی 20سمٹ کے ذریعے کشمیری سیاحت کو پروموٹ کرنے کی کوششیں جاری

By

Published : May 13, 2023, 3:58 PM IST

سرینگر زبرون پارک میں ہاٹ ایئر بیلون کا افتتاح

سرینگر (جموں و کشمیر):سیکریٹری سیاحت و ثقافت، ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ، نے دعویٰ کیا کہ اس ماہ کے آخر میں یہاں جی 20 اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین جموں و کشمیر اور اس کی سیاحت کے لیے عالمی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کام کریں گے جس سے مقامی کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔ یاد رہے کہ جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ 22-24 مئی کو سرینگر میں ہوگی۔ ڈاکٹر عابد رشید نے سرینگر میں ہاٹ ائیر بیلون کا رسمی طور افتتاح کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا: ’’جی 20 سمٹ جموں و کشمیر اور اس کی سیاحت - بالواسطہ یا بلا واسطہ - کے ساتھ ساتھ دستکاری، ہینڈلوم، مہمان نوازی اور تجارت جیسے دیگر منسلک شعبوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ مندوبین جموں و کشمیر کو پوری دنیا میں عالمی سیاحتی مقام کے طور پر لانے کے لئے بطور سفیر کام کریں گے۔‘‘ شاہ نے کہا کہ زبرون پارک میں ہاٹ ایئر بیلون (Hot Air Baloon)، سائیکلنگ اور ہائیکنگ کی سرگرمیوں کے آغاز کے بعد یہ سرگرمیاں سیاحوں کے لیے اضافی پرکشش مقامات کا کام کریں گی۔ انہوں نے کہا: ’’اس طرح کی سرگرمیوں سے کشمیر کا تعارف ہوگا ہو بالواسطہ یا بلاواسطہ جی 20 کے اہم سربراہی اجلاس کے دوران کشمیری سیاحت کو فروغ دینے کا کام کرے گا۔‘‘

مزید پڑھیں:G20 To Promote JK Tourism جی ٹوینٹی کے سربراہی اجلاس سے کشمیر کی سیاحت کو فروغ ملے گا، سیکرٹری ٹور ازم

سیکریٹری سیاحت و ثقافت کے مطابق ’’سائیکلتھون - جس میں سرکاری اسکولوں کے طلباء کی اکثریت دیکھی گئی - بھی شروع کی گئی ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں ان سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ ایڈونچر ٹورزم سے سیاحوں اور یونین ٹیریٹری کے رہائشیوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:G-20 Summit In Kashmir جی ٹوئنٹی سمٹ سے شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد پرامید

ABOUT THE AUTHOR

...view details