سرینگر:امر اُجالا نے سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں کشمیر صوبہ کے ہونہار طلبہ کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ تقریب میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر، سرینگر کے مئیر جنید عظیم مٹو، جموں کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی اور پرنسپل سکریٹری تعلیم آلوک کمار نے شرکت کی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ بچے زمین میں چھپے ہیروں کی طرح ہوتے ہیں۔ انہیں صرف اساتذہ سے صحیح رہبری کی ضرورت ہوتی ہے اور پھر وہ بھی ہیروں کی طرح چمکیں گے۔انہوں نے طلبہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ نمبروں کے پیچھے نہ پڑیں۔اب مستقبل نمبروں سے نہیں بنایا جا سکتا بلکہ عملی علم ضروری ہے،جس سے مستقبل سنوارا جاسکتا ہے۔