اردو

urdu

By

Published : Jun 17, 2022, 10:11 AM IST

ETV Bharat / state

Fuel Shortage In Kashmir: کشمیر میں ایندھن کی کمی، صارفین پریشان

وادی کشمیر میں پٹرول اور ڈیزل کی کمی کے پیش نظر حکام کا کہنا ہے کہ 'وادی میں ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے اور ہر پمپ پر پٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے۔' Admin says No Fuel Shortage In Kashmir

کشمیر میں ایندھن کی کمی، صارفین پریشان
کشمیر میں ایندھن کی کمی، صارفین پریشان

سرینگر:وادی کشمیر میں گزشتہ روز سے گاڑی مالکان پٹرول اور ڈیزل کی کمی سے پریشان ہیں۔ گزشتہ روز سے پٹرول پمپز پر صارفین کی قطاریں لگی ہوئی ہے لیکن ان پمپز پر ایندھن موجود نہ ہونے کے سبب وہ کافی پریشان ہیں۔ petrol crisis in Kashmir

صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے پٹرول پم مالکان کہہ رہے ہیں کہ ایندھن دستیاب نہیں ہے۔ پٹرول پمپز مالکان کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ روز سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں کمی ہونے کے سبب ان کے پمپ خالی پڑے ہیں جس سے عوام کو بھی مشکلات ہے۔'

کشمیر میں ایندھن کی کمی، صارفین پریشان

یہ بھی پڑھیں: Fuel Shortage Irks Residents: بڈگام میں بھی پٹرول، ڈیزل کی شدید قلت

وہیں حکام کا کہنا ہے کہ 'وادی میں ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے اور ہر پمپ پر پٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں دستیاب ہے۔' No Fuel Shortage In Kashmir

ABOUT THE AUTHOR

...view details