اردو

urdu

ETV Bharat / state

DC Kashmir On Apple Production سیب پیدوار میں بے حد اضافہ ہونے کے سبب میوہ گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر مشکلات کا سامنا

صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں امسال سیب کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ درج ہونے کی وجہ سے میوہ سے لدے ٹرکوں کو سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا، وادی میں سیب کی پیدا وار عام طور پر 17 سے18 لاکھ ٹن ہوا کرتی تھی لیکن امسال یہ پیدا وار21 لاکھ میٹرک ٹن تھی۔'DC Kashmir On Apple Production

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 14, 2022, 5:02 PM IST

سری نگر: صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں امسال سیب کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ درج ہونے کی وجہ سے میوہ سے لدے ٹرکوں کو سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں عام طور پر سیب کی پیدا وار 17 سے18 لاکھ ٹن ہوا کرتی تھی جو امسال21 لاکھ میٹرک ٹن تھی۔DC Kashmir On Apple Production

موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو سرحدی ضلع کپوارہ کے لنگیٹ علاقے میں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا، وادی میں سیب کی پیدا وار عام طور پر 17 سے18 لاکھ ٹن ہوا کرتی تھی لیکن امسال یہ پیدا وار21 لاکھ میٹرک ٹن تھی۔' ان کا کہنا تھا، 'پیدا وار میں خاطر خواہ اضافہ درج ہونے کے باعث قومی شاہراہ پر سیب سے لدے ٹرکوں کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پولے نے کہا کہ ماہ رواں کی 12 تاریخ تک سری نگر سے قومی شاہراہ کے راستے سے80 ہزار میوہ گاڑیاں ملک کی مختلف منڈیوں کی طرف روانہ ہوئیں جبکہ کچھ گاڑیوں کو مغل روڈ سے روانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر میوہ گاڑیاں اچھی طرح سے چل رہی ہیں اور روزانہ 15 سو میوہ گاڑیاں روانہ کی ہوجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Ten Thousand Trucks Crossed Qazigund Tunnel گزشتہ 24 گھنٹوں میں دس ہزار مال بردار گاڑیوں نے قاضی گنڈ ٹنل کو عبور کیا

Unending woes of Fruit Growers: یاترا کے طرز پر سیب کے لئے شاہراہ کو کھلا رکھنے کا مطالبہ

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details