سرینگر:حکام کی جانب سے نماز جمعہ پر پابندی کی صورت میں جامع مسجد کا مرکزی دورازاہ تالہ بند کر دیا گیا تھا۔ ایسے میں جامع مسجد کو ایک پھر سے بند کرنے سے ان لوگوں کو بغیر نماز ادا کیے واپس جانا پڑا جو نماز کی غرض سے جامع مسجد پہنچے تھے۔Friday Prayer Barred in Jamia Masjid Srinagar
اس بیچ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج جب کہ دنیا بھر کے لاکھوں حجاج کرام اور زائرین مکہ مکرمہ کے میدان عرفات میں اللہ کے حضور سربسجود ہیں تو کشمیر میں جمعتہ المبارک کے موقع پر مسلمانان کشمیر کو حکام کی جانب سے ایک بار پھر مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہ دیا جانا، حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
انجمن نے کہا کہ آج علی الصبح مجسٹریٹ اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے جامع مسجد آکر انجمن کے عہدیداروں اور عملہ کو آگاہ کیا کہ آج جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ بیان میں انجمن نے بار بار کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ میں مسلمانوں کو نماز جمعہ جیسے اہم دینی فریضے کی ادائیگی سے روکنے کے عمل کو آمرانہ اور غیر اسلامی عمل قرار دیا۔