توقع ہے کہ آئندہ جمعۃ المبارک سے کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ مرکزی جامع مسجد سرینگر کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے گی اور زائرین تاریخی جامع مسجد میں طویل عرصہ کے بعد نماز جمعہ ادا کر سکیں گے۔
اس حوالے سے انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے ملازمین اور عملے نے بدھ کے روز مسجد کی صفائی ستھرائی کا عمل شروع کیا اور مسجد کی اندورنی اور بیرونی صحن کی صفائی ستھرائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
مرکزی جامع مسجد کو کھولنے اور انجمن اوقاف کی جانب سے صفائی ستھرائی مہم انجام دینے سے متعلق میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق - جو کہ گزشتہ دو برس سے خانہ نظر بند ہیں- کا ایک ٹویٹ بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے زود دیا ہے کہ طبی ماہرین کی ہدایت پر عمل پیرا رہتے ہوئے نماز جمعہ اور پنچگانہ نماز ادا کی جانی چائیے۔