اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامع مسجد سرینگر میں مسلسل چھٹے جمعہ بھی نماز ادا نہ ہو سکی - سرینگر میں نماز جمعہ ادا نہ ہوسکا

غزہ میں اسرائیلی جارہیت کے خلاف مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر حکام نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں مسلسل چھٹے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں دی ہے۔Friday Prayers Barred In Jamia Masjid Srinagar

friday-prayers-disallowed-at-jamia-masjid-srinagar-for-sixth-consecutive-week
جامع مسجد سرینگر میں مسلسل چھٹے جمعہ بھی نماز ادا نہ ہو سکی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 3:13 PM IST

سرینگر: تاریخی جمعہ مسجد سرینگر میں آج مسلسل چھٹے جمعہ بھی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ایسے میں ایک بار پھر جامع مسجد کا مرکزی دروازہ نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور جامع کے گردونواح میں پولیس ،سی آر ہی اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی بھاری تعیناتی کو عمل میں لایا گیا ہے۔

انجمن اوقاف کے مطابق حکام نے انہیں مطلع کیا کہ وہ مسجد کا دروازہ نہ کھولیں، کیونکہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ایسے میں میر واعظ کی رہائی کے بعد یہ چھٹہ جمعہ ہے جب حکام کی جانب سے نماز جمعہ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


میرواعظ محمد عمر فاروق جوکہ چار سال کے طویل عرصے کے بعد ستمبر کے آخری ہفتے میں رہا کیے گئے تھے، کو بھی جامع واعظ وتبلیغ کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں اپنے گھر واقع نگین سرینگر سے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اگرچہ اس حوالے سے حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن فلسطینی اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے پیش نظر اسرائیل کے خلاف احتجاج اور فلسطینی کے تئیں یکجہتی کے طور مظاہرے ہونے کے خدشے کے پس منظر اس طرح کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ایسے میں امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علماء کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے فلسطین اسرائیل تنازعہ میں انسانی جانوں کے ضیاں پر گہرے فکر و تشویش کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار نبھائیں تاکہ وہ مزید قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details