اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی غلط، کشمیر میں پھر سے برفباری - kashmir news

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین برعکس وادی کشمیر میں ہفتے کی صبح تازہ برف باری شروع ہوئی جس سے معمولات زندگی ایک بار پھر متاثر ہو کر رہ گئی۔

کشمیر میں پھر سے برفباری شروع
کشمیر میں پھر سے برفباری شروع

By

Published : Jan 9, 2021, 9:33 AM IST

Updated : Jan 9, 2021, 1:34 PM IST

وادی کشمیر میں آج صبح 6 بجے سے برفباری کا سلسلہ پھر سے شروع ہوا ہے۔

کشمیر میں پھر سے برفباری شروع

تفصیلات کے مطابق 3 جنوری کو لگاتار چار روز تک برفباری ہوئی جس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی۔ اگرچہ 7 جنوری کو موسم میں تبدیلی آئی تھی اور برفباری رُکنے کی وجہ سے معمولات زندگی پٹری پر آنا شروع ہوگئی تھی۔ تاہم آج صبح 6 بجے سے بھاری برفباری پھر سے شروع ہو گئی ہے۔

کشمیر میں 95 فیصد بجلی سپلائی بحال: ڈویژنل کمشنر کشمیر

تازہ اطلاعات کے مطابق برفباری کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے فل الوقت بند کر دی گئی ہے۔ ادھر تازہ برفباری کی وجہ سے کلسٹر یونیوسٹی نے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔

تازہ برفباری کی وجہ سے صوبہ کشمیر میں ایک بار پھر ہوائی سفر متاثر ہوا ہے، موسم کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے سرینگر ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کئی پروازوں کو معطل کیا گیا ہے، وہیں ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مزید پروازیں منسوخ ہو سکتی ہیں، اس کے علاوہ مسافروں سے گذارش ہے کہ وہ تازہ اپڈیٹس کے لیے اپنی فلائٹس کے ساتھ رابطہ قائم رکھیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سرینگر ہوائی اڈے ست تقریباً 11 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔

موسم کی تازہ صورتحال کی بات کی جائے تو 3 جنوری کو لگاتار چار روز تک برفباری ہوئی جس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی۔ اگرچہ 7 جنوری کو موسم میں تبدیلی آئی تھی اور برفباری رُکنے کی وجہ سے معمولات زندگی پٹری پر آنا شروع ہوگئی تھی۔ تاہم آج صبح 6 بجے سے بھاری برفباری پھر سے شروع ہو گئی ہے۔

دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے درج ہونے کی وجہ سے سردی کا زور برابرجاری ہے۔ متعلقہ محکمے کے مطابق سرینگر میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان عالم شباب میں ہے اور اپنی بھر پور طاقت آزمائی سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار کر رہا ہے۔

Last Updated : Jan 9, 2021, 1:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details