جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں آج صبح سے ہی بھاری برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
وسطی اور جنوبی کشمیر کے کئی اضلاع اور شہر سرینگر میں اس وقت برفباری جاری ہے جہاں ضلع کولگام میں تین فٹ تک برفباری درج کی گئی۔ وہیں سرینگر اور بڈگام میں بھی اب تک تین سے پانچ انچ برفباری ہو چکی ہے۔
جموں و کشمیر میں تازہ برفباری، قومی شاہراہ بند جنوبی کشمیر میں ہفتہ کی رات سے ہی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔جواہر ٹنل دونوں جانب سے برف سے ڈھک چکا ہے جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔
وہیں صوبہ جموں کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک انتظامیہ کی جانب سے ملی اطلاعات کے مطابق مغل شاہراہ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3 جنوری یعنی آج شام سے مغربی ہوائیں جموں و کشمیر میں داخل ہوں گی جس سے موسم میں تبدیلی آئے گی۔
جموں و کشمیر میں تازہ برفباری وہیں محمکہ موسمیات نے جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام جو پہاڑی علاقوں میں مقیم ہیں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں تک موسم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر میں موسم کی تازہ صورتحال
محکمہ نے برفباری کے ایک اور مرحلہ کی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر پنچال، خطہ چناب اور جنوبی کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری ہو گی جبکہ دیگر میدانی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ہلکی برفباری ہو سکتی ہے اور برفباری کا یہ سلسلہ 4 سے 5 جنوری تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسم کے خشک رہنے کے نتیجے میں سردی کا زور بدستور جاری رہے گا۔