وادی مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ پھر شروع ہوا ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وادی کے مختلف بالائی علاقوں میں ایک فٹ تازہ برف جمع ہوگئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا، وہیں ضلع کے پہاڑی علاقوں میں بھی وقفہ وقفہ سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔