اردو

urdu

اننت ناگ: غریبوں میں راشن کٹ تقسیم

By

Published : May 30, 2021, 8:53 PM IST

بی جے پی کے رہنما عابد کے مطابق جب تک لاک ڈاؤن برقرار ہے، وہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا جاری رکھیں گے۔

BJP leader
بی جے پی رہنما

کورونا وبا کے دوران نافذ کردہ لاک ڈاؤن سے پریشان حال غریبوں میں مفت راشن کی تقسیم کاری کو لیکر آج بھاتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ لیڑر اور جنرل سیکٹری اننت ناگ عابد حسین ننگروں نے اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں واقع گاڈ ہانجی پورہ میں ریاستی اور غیر ریاستی باشندوں میں راشن کیٹس، سینٹائزرس اور ماسکس تقسیم کیے۔

بی جے پی رہنما

وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے، جس کی وجہ سے مزدور طبقہ کافی متاثر ہوا ہے اور ان کے گھروں میں فاقہ کشی پڑنے کا خدشہ ہے۔

ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بی جے پی کے یوتھ لیڈر نے بجبہاڈہ کے گاڈ ہانجی پورہ میں ضرورت مندوں کو راشن مہیا کر رہے ہیں، جس میں دال، چاول، گھی، آٹا، صابن، بسکٹ اور روزمرہ استعمال ہونے والی دیگر ضرورت کی اشیاء شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر کے 15 اضلاع آرینج زون، لاک ڈاون میں نرمی کا امکان

اس موقعہ پر عابد نے کہا کہ جب تک لاک ڈاؤن برقرار ہے، ہم ضرورت مند لوگوں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details