اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوپن ایئر جم سے نوجوان کررہے ہیں استفادہ - جموں وکشمیر انتظامیہ

شہر سرینگر کی تین پارکوں میں اوپن ایئر جم قائم کئے گئے ہیں۔ جس میں ورزش کرنے کے لئے درکار الگ الگ سازوسامان کو نصب کیا گیا ہے۔

اوپن ایئر جم سے نوجوان کررہے ہیں استفادہ
اوپن ائر جم سے نوجوان کررہے ہیں استفادہ

By

Published : Nov 25, 2020, 4:21 PM IST

Updated : Nov 25, 2020, 4:56 PM IST

کشمیر وادی میں جہاں کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وہیں یہاں کے نوجوانوں کی توجہ فٹنس اور ورزش کی طرف مبزول کروانے کی خاطر بھی سہولیات کو دستیاب رکھا جارہا ہے۔

اوپن ایئر جم سے نوجوان کررہے ہیں استفادہ

جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے ایک اہم پیش رفت کے تحت یہاں کئی پارکوں میں بچوں کی خاطر تفریحی کا ساز و سامان مہیا رکھنے کے علاوہ اب ان پارکوں میں جاگنگ اور ورزش کے لئے آنے والے افراد کی دلچسپی کے لئے اوپن ایئر جمز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

شہر سرینگر کی تین پارکوں میں اوپن ایئر جم قائم کئے گئے ہیں۔ جس میں ورزش کرنے کے لئے درکار الگ الگ سازوسامان کو نصب کیا گیا ہے۔ تاکہ پارک میں سیرو تفریح کے ساتھ ساتھ اس اوپن ایئر جم سے بھی بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

شہر سرینگر کے بیچوں بیچ واقع پولو گراونڈ کی اس پارک میں بھی اوپن ایئر جم کی سہولت میسر رکھی گئی ہے۔ سردی کے ایام کے دوران سہ پہر کے اوقات میں آس پاس کے کئی علاقوں سے نوجوانوں کے علاوہ بڑے بھی نصب کئے گئے اس جم سامان سے استفادہ کرتے دیکھے جارہے ہیں ۔وہیں پارک میں چہل قدمی کرنے والے مختلف عمر کے لوگ بھی ان دنوں نصب کئے گئے اس جم سازوسامان سے استفادہ کرتے دیکھے جارہے ہیں ۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدم کی لوگ خاص کر نوجوان کافی سرہانا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک مثبت اور خوش آئند پہل ہے۔

Last Updated : Nov 25, 2020, 4:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details