اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں کورونا وائرس کے 4 نئے مثبت کیسز

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں کووڈ- 19 کے مثبت کیسز کی تعداد 41 ہوئی ہے۔

کشمیر میں کورونا وائرس کے 4  نئے مثبت کیسز
کشمیر میں کورونا وائرس کے 4 نئے مثبت کیسز

By

Published : Mar 30, 2020, 3:19 PM IST

وادی کشمیر میں چار نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے دو سرینگر سے اور دو شوپیاں سے ہے۔

شوپیان ضلع میں جو دو نئے کیس مثبت آئے ہیں انکے بارے میں معلوم ہوا کہ یہ دونوں انڈونیشیا میں تبلیغی جماعت کے ساتھ تھے

خطہ کشمیر میں مزید 4 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں جس کے ساتھ ہی اس یونین ٹریٹری میں اب تک سامنے آنے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر 45 ہوگئی ہے۔

کشمیر میں کووڈ -19 سے متاثرہ افراد میں سے دو کی موت ہوئی ہے، جبکہ دو متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے مثبت کیسز میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔

ادھر سرینگر کے خانیار علاقے سے تعلق رکھنی والی خاتون جو کشمیر کی پہلی وائرس متاثرہ مریضہ ہیں، روبہ صحت ہورہی ہے۔ ڈاکٹروں نے پیر کے روز کہا کہ مریضہ کا تازہ وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ وصوفہ حج عمرہ کی ادائیگی کے بعد 16 مارچ کو وادی لوٹی تھی۔

جموں و کشمیر میں اب تک مثبت ثابت آنے والے 45 کیسز میں سے 33 کیسز کشمیر میں جبکہ 12 کیسز جموں میں درج ہوئے ہیں۔

وادی میں درج ہوئے 33 کیسز میں سے اب تک 2 معمر مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ اتوار کی علی الصبح شمالی ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 62 سالہ شخص کی کورونا وائرس کے باعث سری نگر کے ڈلگیٹ علاقے میں واقع امراض سینہ کے ہسپتال میں موت واقع ہوئی تھی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والے اس مریض، جس کا کورونا وائرس ٹیسٹ ایک روز قبل یعنی ہفتہ کو مثبت آیا تھا، جگر اور سینے کے امراض میں بھی مبتلا تھا۔

قبل ازیں 26 مارچ کو امراض سینہ کے ہسپتال میں ہی زیر علاج 65 سالہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی تھی۔ وہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔ متوفی شخص جن کا تعلق سرینگر کے مضافاتی علاقہ حیدر پورہ سے تھا، تبلیغی جماعت کے ایک سینئر رہنما تھے۔ انہوں نے فروری میں نئی دہلی کا سفر کیا تھا اور وہاں قریب ایک ماہ تک مقیم رہے جس دوران انہوں نے وہاں تبلیغی جماعت کے ایک بین الاقوامی اجتماع میں شرکت کی تھی۔ اس اجتماع میں انڈونیشیا اور ملائشیا سے تعلق رکھنے والے علماء اور تبلیغی جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ حکومت نے مثبت کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر آٹھ ہسپتالوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مخصوص رکھا ہے نیز وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک داؤن کا سلسلہ بھی برابر جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details