سری نگر:(جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کے پلوامہ اور بارہمولہ اضلاع میں منگل کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ دو الگ الگ انکاؤنٹرس میں چار عسکریت پسند مارے گئے، پولیس نے بتایا کہ دو عسکریت پسند پلوامہ میں مارے گئے جب کہ بارہمولہ میں بھی دو عسکریت پسند مارے گئے، انہوں نے کہا کہ کچھ عسکریت پسند مارے گئے جب کہ کچھ عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں اور دونوں علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ Four Militants Killed in Twin Gunfight
جموں وکشمیر میں دو مسلح تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک سوپور (بارہمولہ) کے تلیبل علاقے اور توجان پلوامہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاعات پر ایک تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا اور دونوں کارروائیاں دونوں ہی جانب سے گولیوں کی لڑائی میں اس وقت تبدیل ہوگئیں جب عسکریت پسندوں نے تلاشی میں مصروف پارٹیوں پر فائرنگ کی۔ سیکورٹی فورسز کی طرف سے جوابی کارروائی کی گئی،" ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ "دونوں مقامات پر آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔"
شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے تلہ بل میں تصادم قابل ذکر بات یہ ہے کہ جون کے مہینے کے پہلے 21 دنوں میں کشمیر کے مختلف حصوں میں 16 انکاؤنٹرس ریکارڈ کیے گئے جن میں 29 عسکریت پسندوں کی ہلاکت واقع ہوئی۔ ایک جانب جہاں آج صبح شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے تلہ بل علاقے میں حفاظتی دستوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری تصادم آرائی کے دوران دو عدم شناخت عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا: ’سوپور انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ کشمیر زون پولیس کے ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ Gunfights with Security Forces in Baramulla
شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے تلہ بل میں تصادم دوسری جانب جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے توجن علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ جب کہ اس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر بھی ختم ہو گیا ہے۔ Encounter Started in Tujan Area of Pulwama۔ آئی جی پی کشمیر کے مطابق ہلاک ہوئے عسکریت پسند میں سے ایک کی شناخت جیش محمد کے ماجد نذیر کے طور پر ہوئی ہے جو پلوامہ کے لدو پانپور سے تعلق رکھتا ہے اور یہ ایس آئی فاروق احمد میر کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ ایس آئی فاروق احمد کو کچھ روز قبل ہی ان کے علاقے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ Gunfights with Security Forces in Pulwama
ضلع پلوامہ کے توجن علاقے میں تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک
یہ بھی پڑھیں: