اردو

urdu

ETV Bharat / state

Medical Seats for affected by Militancy عسکریت پسندی سے متاثرہ کنبوں کے بچوں کیلئے چار میڈیکل سیٹیں مختص

جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے متاثرہ کنبوں کے بچوں کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی 4 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ اس زمرے میں ان مسلم یا غیر مسلم افراد کے بچے بھی رکھے گئے ہیں جنہیں موجودہ حالات کی وجہ سے نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔ Medical seats Reserved for affected by Militancy

Medical Seats for affected by Militancy
Medical Seats for affected by Militancy

By

Published : Nov 9, 2022, 6:58 AM IST

Updated : Nov 9, 2022, 7:30 AM IST

سری نگر: مرکزی حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی سے متاثرہ کنبوں کے بچوں اور مسلم اور غیر مسلم مہاجر بچوں کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی 4 سیٹیں مخصوص کی ہیں۔ اس تعلق سے وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے الاٹمنٹ حاصل کرنے کے بعد جموں وکشمیر بورڈ آف پروفیشنل ایگزیمینیشنز یعنی بی او پی ای ای نے نیٹ یو جی 2022 میں کامیابی حاصل کرنے والوں سے درخواستیں طالب کی ہیں۔ ایسے میں اہل امیدواروں سے درخواستیں حاصل کرنے کی آخری تاریخ 18 نومبر 2022 مقرر کی گئی ہے۔ Four Medical seats Reserved for Children of Families affected by Militancy

یہ بھی پڑھیں:

خبر کے مطابق ان چار نشستوں میں جن کالجز میں ایک ایک سیٹ مختص رکھی گئی ہے ان میں نالندہ میڈیکل کالج پٹنہ بہار، گورنمنٹ چندی گڑھ، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج نئی دہلی اور ایس ایم ایس میڈیکل کالج جے پور شامل ہیں۔ بی او پی ای ای کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے افراد یا کنبوں کے بچے مذکورہ سیٹوں کے اہل ہیں، جن کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران خاص طور پر عسکریت پسند کارروائیوں کے دوران خطرات لاحق ہیں۔ علاوہ ازیں جہاں عسکریت پسند تنظیموں کی ہٹ لِسٹ میں درج افراد کے بچوں کو اضافی ویٹیج دی جائے گی۔ وہیں اس زمرے میں ان مسلم یا غیر مسلم افراد کے بچے بھی رکھے گئے ہیں جنہیں عسکریت پسندی کے حالات کی وجہ سے نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔

Last Updated : Nov 9, 2022, 7:30 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details