اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire Incident in Srinagar سرینگر میں چار رہائشی مکان آتشزدگی میں تباہ - جموں و کشمیر آتشزدگی واقعہ

سرینگر میں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں چار رہائشی مکانات جل کر خاک ہوگئے۔ فی الحال آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں چل سکی۔ Srinagar Fire Incident

Fire Incident in Srinagar
آتشزدگی میں مکان تباہ

By

Published : Dec 4, 2022, 5:16 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں آتشزدگی سے چار مکان خاکستر ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق ایک مکان میں آگ نمودار ہوئی جس نے تیزی سے مزید تین رہائشی مکانات کو اپنی زد میں لیا۔ لوگوں کے مطابق چھتہ بل چونکہ گنجان آبادی والا علاقہ ہے اس لیے دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی۔ House Gutted in Fire in Srinagar

آتشزدگی میں مکان تباہ

انہوں نے کہا کہ اس ہولناک واقعہ میں لاکھوں کی املاک چند گھنٹوں میں خاک میں بدل گئی۔ اگرچہ فائر سروس موقع واردات پر پہنچی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا لیکن اس دوران چار مکان تباہ ہوچکے تھے۔ ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس واقعے میں ان کا مکان راکھ میں بدل گیا۔ متاثرین نے انتظامیہ اور نجی اداروں سے امداد کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details