اردو

urdu

ETV Bharat / state

'را' کے سابق چیف کی فاروق عبداللہ سے ملاقات

خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف امرجیت سنگھ دولت نے حال ہی میں جموں و کشمیر کے نظر بند رہنما فاروق عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔ تاہم ان کے مابین ہونے والی بات چیت کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں پائی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Feb 27, 2020, 11:32 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:52 PM IST

ایس اے دولت کو فاروق عبداللہ کے قریبی دوست کے طور مانا جاتا ہے اور دونوں کے مابین حال ہی میں ایک لمبی بات چیت ہوئی ہے۔

بتا دیں کہ فاروق عبداللہ 5 اگست سے نظر بند ہیں، جب مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے ریاست کو مرکزی کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کر دیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فاروق عبداللہ سے ملاقات کے بارے میں اے ایس دولت نے کچھ بتانے سے انکار کیا ہے۔ سابق چیف نے کہا کہ 'میرے پاس پیش کرنے کے لیے کوئی رائے نہیں ہے۔'

ذرائع کے مطابق رواں ماہ 12 فروری کے روز اے ایس دولت نے فاروق عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔

سرینگر کے گپکار روڈ پر واقع فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ میں دونوں کی ملاقات ہوئی ہے جسے سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سابق را چیف نے فاروق عبداللہ سے ملاقات کرنے کے لیے جموں و کشمیر انتطامیہ سے رابطہ کیا تھا، حکام نے بتایا کہ یہ ان کی معمولی میٹنگ تھی کیونکہ دونوں کے مابین طویل عرصے سے دوستی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details