سرینگر: نیشنل کانفرنس کے سابق رکن راجیہ سبھا غلام نبی وانی (رتنپوری) پیر کو سابق کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کی نئی تشکیل دی جانے والے پارٹی میں شامل ہوئے۔ Gh Nabi Ratnipuri Joins Azad Groupغلام نبی وانی نیشنل کانفرنس کی جانب سے سنہ 2008 تا 2012 تک راجیہ سبھا ممبر تھے تاہم مرحوم سید علی گیلانی اور شیخ عبداللہ پر متنازعہ بیان دینے کے بعد نیشنل کانفرنس نے اُن سے دوری بنائی رکھی۔
غلام نبی وانی گزشتہ برسوں سے سیاست سے کنارہ کشی کر چکے تھے لیکن ذرائع کے مطابق انہوں نے گزشتہ دنوں سے غلام نبی آزاد سے رابطہ قائم کرکے آج انکی حمایت کی۔ وانی ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں تاہم کئی برسوں سے وہ سرینگر میں مقیم ہے۔ Former Rajya Sabha Member Joins Azad Group