سابق آئی اے ایس افسر امیت کشاری نے ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس افسر نوین چودھری کو نئے ڈومیسائل قانون کے تحت جموں و کشمیر کی شہریت حاصل ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
امیت کشاری نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے نوین چودھری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: ’’میں نے جموں و کشمیر میں 37برس گزارے ہیں میرے بچوں نے دسویں اور بارہویں جماعت تک کی تعلیم بھی کشمیر میں حاصل کی تاہم اگر مجھے کشمیر کی شہریت مفت بھی دی جائے تب بھی قبول نہیں کروں گا۔‘‘
ریٹایرڈ آئی اے ایس افسر امیت کشاری نے مزید کہا کہ ’’اگر کشمیری باشندے مجھے از خود کشمیر کی شہریت عنایت کریں گے تب بھی میں اُس وقت تک قبول نہیں کروں گا جب تک نئی دہلی کشمیر میں مکمل آٹونامی بحال نہیں کرتی، ایسی شہریت میرے کس کام کی!‘‘