اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba Slams FM, Assam CM: اقلیتوں سے متعلق نرملا سیتا رمن اور بسوا شرما کے بیان پر محبوبہ مفتی کی تنقید

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو سینئر لیڈران مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ Mehbooba Mufti on Sitha Raman and Assam CM

ا
ا

By

Published : Jun 26, 2023, 4:13 PM IST

Updated : Jun 26, 2023, 6:34 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) :سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر وزیر خزانہ نرملا سیتھا رمن اور ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمانت بسوا سرما کی شدید نقطہ چینی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ نے کہا کہ ’’وزیر اعظم (نریندر مودی) کی جانب سے بھارت میں اقلیتوں کے محفوظ ہونے کے بارے میں امریکہ میں یقین دہانیوں کے بعد بی جے پی کے وزراء کے مضحکہ خیز بیانات سامنے آئے ہیں۔‘‘ محبوبہ بی کے مطابق ’’ایک (بسوا شرما) نے (براک حسین) اوباما کے مسلم سرنام کا مذاق اڑایا اور پوشیدہ دھمکیاں دیں۔ وہیں دوسری (وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن) نے مسلم ممالک پر بمباری کرکے اقلیتوں کے ساتھ بی جے پی کے ناروا سلوک کا جواز پیش کیا۔ یہ بی جے پی کا دوغلا پن ہے۔‘‘

واضح رہے کہ جہاں سرما نے ایک صحافی کے ٹویٹ کے جواب میں کہا تھا کہ ’’بھارت میں کئی حسین اوباما ہیں۔ ہم کو اُن کے بارے میں پہلے سوچنا چاہئے بعد میں واشنگٹن کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ آسام کی پولیس اپنی ترجیح کے حساب سے کام کرے گی۔‘‘ دوسری جانب سیتھا رمن نے سابق امریکی صدر براک اوباما کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’یہ حیران کن بات تھی جب وزیر اعظم (مودی) امریکہ کے دورے پر تھے، تو ایک سابق امریکی صدر (اوباما) بھارتیہ مسلمانوں کے حوالے سے بیان دے رہے تھے۔ میں سوچ سمجھ کر بات کر رہی ہوں کیونکہ ہم امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، لیکن وہاں سے بیان بھارت کی مذہبی رواداری پر آیا ہے! شاید 6 مسلم اکثریت والے مملک پر اس (اوباما) کی وجہ سے بمباری کی گئی اور 26000 سے زائد بم گرائے گئے۔‘‘

مزید پڑھیں:Owaisi on PM America Tour اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر اسدالدین اویسی کی تنقید

واضح رہے کہ اوباما نے ایک امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اگر مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے حقوق کو برقرار نہ رکھا گیا تو بھارت ٹوٹ سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’اگر میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات چیت کرتا ہوں، جسے میں اچھی طرح جانتا ہوں، تو میری دلیل کا ایک حصہ یہ ہوگا کہ ’اگر آپ بھارت میں نسلی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتے ہیں، تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھارت کسی بھی وقت ٹوٹ جائے گا۔‘‘

Last Updated : Jun 26, 2023, 6:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details