سرینگر:بھارت کے سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا کہ ملک میں جمہوریت کو برقرار رکھنے اور عسکریت پسندی کو ختم کرنے کی ذمہ داری عوام کی ہے۔" کشمیر یونیورسٹی میں منعقد کی گئی TEDx talk میں جمہوریت پر تقریر کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کو ختم کرنا عوام کی ذمہ داری ہے۔ سکیورٹی فورسز اور سرکار صرف اس کام میں مد کر سکتی ہے۔ بندوق سے صرف مارا جا سکتا ہے، کچھ حل نہیں کیا جا سکتا۔ سرکار کو جواب دہ بنانا بھی عوام کا کام ہے۔ عوام کو چاہیے کی جمہوریت کے تمام ہتھیاروں کا استعمال کرے، اختلاف سے گھبرانا نہیں ہے۔"Wajahat Habibullah Talks on Various Issues
Wajahat Habibullah Talks on Various Issues: 'جگھڑا اور بندوق سے کوئی فائدہ نہیں، حکومت کو جوابدہ بناؤ' - وجاہت حبیب اللہ ردعمل جموریت
بھارت کے سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ نے کہا کہ عوام کو متحد ہوکر سرکار کو جوابدہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 'بندوق اور لڑائی جھگڑا سے کوئی حل نہیں نکلتا ہے بلکہ متحد ہو کر جمہوریت کے ہتھیاروں کا استعمال کر کے حکومت کو جواب دہ بنانے کی ضرورت ہے۔' Wajahat Habibullah Talks on Various Issues
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "اگر تاج محل میں مسجد کے نیچے مندر تلاش کر رہے ہیں، کرنے دو، اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ متحد رہے اور سرکار کو جواب دہ بنائے۔ حال ہی میں وزیر اعظم کو سابق بریوکراٹس نے خط لکھ کر سوال کیے تھے، تو چند سابق افسران نے اعتراض بھی کیا تھا۔ یہی جمہوریت ہے۔ جموریت میں کام سست رفتار سے ہوتے ہیں لیکن ہوتے ضرور ہیں۔ کئی ممالک تھے جو اب آمریت میں تبدیل ہو گئے ہیں، یہ اس لیے ہوا کیونکہ وہاں کی عوام نے اپنی حکومت کو جواب دہ نہیں بنایا۔"
کشمیری طلبہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "وادی کے طلبہ کافی ہونہار ہوتے ہیں۔ دیگر بچوں کو بھی چاہیے کہ وہ بیوروکریسی میں آئیں اور پھر وہی سرکار چلائیں گے اور آگے کا مستقبل آپ خود سمجھ سکتے ہیں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت طاقتور ہو تو ہمیں اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہیے۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "اگر ہم متحد ہوگے تو پاکستان کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیری لوگ متحد ہوکر ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے تو ان کے خلاف کوئی کامیاب نہیں ہوگا۔ اس لے عوام کو چاہیے کہ وہ سرکار کو ذمہ دار ٹھرائیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف حکومتیں آئیں گی، لیکن عوام کو متحد ہوکر سرکار کو ذمہ دار بنانا چاہیے۔
مزید پڑھیں:لکشدیپ کو بچائیے: وجاہت حبیب اللہ