اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں خشک موسم کے بیچ بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 15 اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 13, 2023, 12:07 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 15 اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں وادی میں 21 اپریل تک وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 16 اور17 اپریل کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 18 اور19 اپریل کو ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری بھی متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ 20 اور21 اپریل کو بھی وادی میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا بعد ازاں 22 سے 25 اپریل تک موسم خشک رہ سکتا ہے۔دریں اثنا وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت کہیں معمول سے کم تو کہیں معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details