اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کشمیری لڑکیوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں' - ہر قسم کی کھیل میں حصہ

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ رئیل کشمیر گرلز فٹبال کلب اور دہلی پبلک اسکول فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں رئیل کشمیر گرلز فٹبال کلب نے تین ایک گول سے میچ جیتا۔

Football Match
فٹ بال میچ

By

Published : Nov 7, 2020, 7:24 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں بھارتی فوج کی جانب سے دہلی پبلک سکول میں لڑکیوں کے لیے فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ریئل کشمیر گرلز فٹبال کلب اور دہلی پبلک اسکول فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں ریئل کشمیر گرلز فٹبال کلب نے تین ایک گول سے میچ جیتا۔

فٹ بال میچ

کھلاڑی فاطمہ نے کہا کہ کشمیری لڑکیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ کشمیری لڑکیوں کو آگے بڑھنے کے کم ہی مواقع ملتے ہیں۔ کشمیری لڑکیاں بھی اپنے آپ کو ثابت کرنے میں ہر قسم کی کھیل میں حصہ لے رہی ہیں۔ جو ایک خوش آئندہ قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: نامساعد حالات میں صداقت پر مبنی رپورٹنگ کرنے والے نذیر مسعودی

ایک دوسری کھلاڑی نے کہا کہ کشمیر کے تمام والدین نے اپیل کی کہ ماں باپ کو چاہیے کہ وہ اپنی لڑکیوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیں۔ اس دوران فوج کی طرف سے کمانڈنٹ آفیسر راجو چوہان اور دہلی پبلک اسکول کے چیئرمین وجے دھر مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ فاتح ٹیم کو انعامات سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details