سرینگر:ڈسٹرکٹ سرویلنس یونٹ - آئی ڈی ایس پی - کے مطابق سرینگر کے ایک نجی اسکول میلنسن گرلز اسکول میں کم از کم 13 طالبات ہاتھ، پاؤں اور منہ یعنی (HFMD) انفیکشن سے متاثر پائی گئی ہیں۔ اسکول میں اس بیماری کا پہلا معاملہ 9 ستمبر کو رپورٹ ہوا تھا۔ ہاتھ پاؤں اور منہ کی بیماری ایک ہلکا وائرل انفیکشن ہے جو چھوٹے بچوں میں عام ہے۔ علامات کے طور اس بیماری سے منہ میں زخم اور ہاتھوں اور پیروں پر خارش پیدا ہوتی ہے۔ Foot Hand and Mouth Disease outbreak in Srinagar
ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اسکول کا دورہ کیا اور HFMD سے متاثرہ بچوں کی شناخت کی ہے ایسے میں تشخیص کے دوران کچھ بچوں نے بخار کے ساتھ خارش، کمزوری اور گلے میں خراش کی شکایت کی۔ اس صورتحال کے پیش نظر اسکول کی انتظامیہ سے کہا گیا کہ متاثرہ بچوں کو علامات شروع ہونے کے بعد کم از کم 10 دن تک کلاسوں سے دور رکھا جائے اور مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ہی انہیں واپس اسکول آنے کی اجازت دی جائے تاکہ دیگر بچوں کو اس بیماری سے متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔More than Dozen cases reported in Srinagar School