دارالخیر سرینگر نے اپنے نظر بند سرپرست میر واعظ محمد عمر فاروق کی ہدایت پر ضرورت مندوں میں اشیاء ضروریہ تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
ابتدا میں سو کنبوں کو فوڈ کٹس تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں تیل سیاہ، آٹا، دودھ، چائیے پتی، دالیں اور دیگر روزمرہ کی اشیاء شامل ہیں۔
دارالخیر میر واعظ منزل کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ان فوڈ کٹس کو علاقائی مساجد کمیٹیوں کے زمہ داروں کے حوالے کیے گئے تاکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے دوران علاقے کے انتہائی ضروت مند افراد اور کنبوں تک اس نازک وقت میں مدد پہنچائی جا سکے۔