اردو

urdu

ETV Bharat / state

Flood Like Situation منوج سنہا نے زیرو برج کا دورہ کرکے سیلابی صورتحال سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا - لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو سرینگر کے زیرو برج کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال پر انتظامات سے متعلق مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے افسران کے ساتھ بات چیت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 9, 2023, 9:40 PM IST

منوج سنہا نے زیرو برج کا دورہ کرکے سیلابی صورتحال سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا

سرینگر (جموں و کشمیر):لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو سرینگر کے زیرو برج کا دورہ کیا اور سیلاب کے انتظام کے لیے مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کرنے اور تمام ایجنسیوں کو حقیقی وقت میں قبل از وقت وارننگ دینے کی ہدایت کی۔
چیف انجینئر، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول نے لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی کہ تمام متعلقہ فریقوں کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ "محکمے نے دریائے جہلم پر پانچ آٹومیٹک واٹر لیول ریکارڈرز اور نو اس کے معاون ندیوں پر نصب کیے ہیں تاکہ حقیقی وقت پر پانی کی سطح کی نگرانی کی جاسکے۔ پانی کی سطح کا تجزیہ کیا جاتا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز تک پہنچایا جاتا ہے۔" لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا گیا کہ اب سیلاب کی صورتحال ٹل گئی ہے، سنگم میں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Flash Floods in JK جموں و کشمیر میں سیلابی صورتحال، پونچھ اور ڈوڈہ میں چار افراد ہلاک

دریں اثنا، لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم ڈی پی فیز (II) کے کاموں کی پیشرفت کے بارے میں بھی دریافت کیا اور محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب سے نمٹنے کے کاموں میں تیزی لائیں خاص طور پر فلڈ سپل چینل پر تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details