وادی میں جاری برفباری اور کہرے اور دھند کی وجہ سے ویجبلیٹی کافی کم ہوئی ہے، جس کی وجہ سے فضائی خدمات متاثر ہوگئی ہیں۔ اس کی جانکاری سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے انتظامیہ نے ٹویت کے ذریعے دی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ جاری برف باری سے ویجیبلیٹی کے ساتھ ساتھ رن وے کو بحال کرنے کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ عملہ کام پر لگا ہے اور رن وے کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔