اردو

urdu

By

Published : Jul 3, 2021, 2:06 PM IST

ETV Bharat / state

پانچ اقدامات کرنے سے بچوں کی ذہنی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جاسکتا ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کورونا کے بیچ بچوں کی ذہنی صحت کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

Manoj Sinha
منوج سنہا

ان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بیچ پانچ اقدام کرنے سے بچوں کی ذہنی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک چارٹ اپ لوڈ کیا ہے جس میں بچوں کی ذہنی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پانچ باتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

چارٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے بیچ بچوں کی ذہنی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ غیر مشروط و بے پناہ محبت کریں تاکہ وہ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:Drone Attack Case: ڈرون حملے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع

چارٹ میں والدین سے کہا گیا ہے: 'بچوں کی بات کو غور سے سنیں اور ان کے ساتھ عزت سے پیش آئیں، بچوں کے ساتھ جذباتی طور پر جڑے رہیں، ان کے ساتھ مناسب وقت گزاریں اور جب وہ ضرورت محسوس کریں ان کے لئے دستیاب رہیں اور حوصلہ شکنی کے بجائے ان کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کریں'۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے لوگوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور تعلیمی اداروں کے بند ہونے سے بچوں کی ذہنی صحت پر بھی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details